اداکارہ سنی لیون نے کھلونے سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو جاری کردی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے بچوں کی طرح کھلونے سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو جاری کردی۔
سنی لیون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک کھلونے میں پاؤں ڈالے اچھل کود رہی ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' کچھ کھلونے کافی مزے کے ہوتے ہیں'۔
خیال رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں فلم’جسم 2‘ سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ اب تک کئی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔