جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کے پہنے سوٹ کی قیمت ڈیزائنر نے ہی بتا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنید صفدر کی شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد مہندی کی تقریب میں پہنے جانے والے مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز کے جوڑے کی قیمت انڈین ڈیزائنر ابھینو مشرا کی طرف سے سامنے آگئی ۔
حال ہی میں ابھینو مشرا کا وائس نوٹ میں بتایا کہ وہ اس لباس کی بات کر رہے ہیں جو انھوں نے مریم نواز کے لیے ڈیزائن کیا تھا ، اس لباس کے لیے مریم نواز کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا تھا ۔لہنگے کی قیمت کی اگر بات کی جائے تو مشرا نے بتایا کہ اس لہنگے کی قیمت زیادہ نہیں تاہم اس ڈیزائنر کی ویب سائٹ کے مطابق اس لہنگے کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار بھارتی روپے ( تقریباً چار لاکھ پاکستانی روپے)ہے۔
View this post on Instagram
یادرہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی اگست میں عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوئی تھی ، ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھیں۔