جنت ریئل اسٹیٹ گروپ کے چھ کمپنیوں کے درمیان معاہدے
دبئی (طاہر منیر طاہر) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبے متعارف کروادئیے گئے۔ جنت گروپ کے زیر اہتمام کے گئے ایک ایونٹ میں جنت گروپ نے چھ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے۔ معاہدوں کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کو جدید دور کی سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 22 فروری 2022ءکو آر جے پاکستان پراپرٹی شو کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ جنت گروپ کے سی ای او جنت آفریدی نے شرکائے تقریب کو بتایا کہ قبل ازیں بھی پراپرٹی شوز کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے خاطر خواہ اور مثبت نتائج نکلے ہیں اور لوگوں نے ہمارے منصوبوں میں خاصی دلچسپی دکھائی ہے۔ اب پھر فروری 2022ءمیں ایکسپو 2020 میں آر جے پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ گلبرگ گرینز کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایریا میں یہ ایک بہترین اور سستا رہائشی منصوبہ ہے جس سے ہر کوئی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ متذکرہ تقریب میں آر جے گرینز، نیویارک ریئل اسٹیٹ، جنت گروپ، ٹونٹی فور سیون ریئل اسٹیٹ، کلر کہار، الماسہ، پی بی پی سی، دی گرینز اور دیگر کمپنیوں نے شرکت کی۔ جنت گروپ کے ریئل اسٹیٹ ایونٹ میں نذیر محمد الماسہ ٹاﺅن پشاور، عصام الدین، فرزانہ کوثر، میاں منیر ہانس، انجینئر زبیر خان، نواز خان جدون، خلیل الرحمان بونیری، یاسمین کنول، محمد یوسف، طارق فضل کریم، خبیب ملک، قسیم خان اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران مختلف لوگوں نے متعارف کرائے گئے پراجیکٹس کے بارے متعدد سوالات کئے جس کے جوابات تسلی بخش انداز میں دیے گئے۔ جنت آفریدی نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو پروموٹ کرنا اور باہمی اشتراک سے لوگوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی خریداری پر 12 سے 15 پرسنٹ تک رعایت بھی دی جائے گی۔