صبا قمر کی نئی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا

صبا قمر کی نئی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا
صبا قمر کی نئی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا
سورس: Instagram/sabaqamarzaman

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی  پاکستانی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا۔

تفصیل کے مطابق ٹیزر میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا قمر، زاہد احمد ، سید جبران اور نیر اعجاز کو دکھایا گیا ہے۔اس فلم کے ڈائریکٹر ثاقب خان  ہیں، وہ ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے ساتھ اپنا ڈائریکٹوریل ڈیبیو کررہے ہیں۔’گھبرانا نہیں ہے‘ کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ نے پروڈیوسر حسن ضیا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔فلم کے 48 سیکنڈ کے ٹیزر میں مرکزی کرداروں کے ساتھ ساتھ معروف یوٹیوبر جنید اکرم اور جیو نیوز کے رپورٹر امین حفیظ کو بھی دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کا ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا نام وزیراعظم عمران خان کے مشہور ڈائیلاگ سے لیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -