کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ جیتنے کی کہانی سنا دی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے خود پر گزرنے والے زندگی کے مشکل ترین وقتوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔اداکارہ کبریٰ خان نے خود پر چڑھنے والے موٹاپے، اُس کے اسباب اور ہونے والی تنقید سے متعلق ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔
کبریٰ خان کا بتایا کہ دو سے تین سال اُن کی زندگی کے بہت مشکل رہے ہیں، ایک تو کورونا وائرس نے بہت پریشان کیا ہوا تھا دوسرا جب وہ اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو ایک چیک اپ کے دوران اُن میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی۔
View this post on Instagram
کبریٰ خان نے کپکپاتے ہاتھوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’اُن میں کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ اُنہیں پہلے ہی سٹیج پر معلوم ہو گیا تھا اُن میں جو ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے سٹیج پر ہے۔‘
View this post on Instagram
اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ اس سارے مرحلے سے گزر کر پاکستان واپس آئیں تو اُنہیں موٹا ہو جانے پر بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا عجیب رویہ اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمہاری تو گردن ہی نہیں ہے، اور وہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ لندن سے کونسی جنگ لڑ کر آ رہی ہیں۔کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ بہت پتلی دبلی رہی ہیں، اُن کا وزن کبھی 48 کلو سے اوپر نہیں گیا مگر جب اُنہیں صحت سے متعلق کئی مشکلیں جھیلنا پڑیں تو وہ موٹی ہو گئی تھیں۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ ’وہ ٹیومر کے آپریشن کے بعد نہ واک کر سکتی تھیں اور نہ ہی ڈائٹ کیوں کہ اُنہیں بہت ادویات لینی پڑتی تھیں مگر لوگوں کی نفرت زدہ باتیں سُن سُن کر اور بہت مشکلیں جھیل کر آخر کار انہوں نے اپنا وزن پھر سے کم کر ہی لیا۔‘