خاتون نے اپنے جم ٹرینر کو گفٹ کارڈ دے دیا لیکن پھر اگلے ہی روز اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جان کر آپ کے لبوں پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی

خاتون نے اپنے جم ٹرینر کو گفٹ کارڈ دے دیا لیکن پھر اگلے ہی روز اس کے ساتھ کیا ...
خاتون نے اپنے جم ٹرینر کو گفٹ کارڈ دے دیا لیکن پھر اگلے ہی روز اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جان کر آپ کے لبوں پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے جم ٹرینر کو گفٹ کارڈ دے دیا جس پرٹرینر کی اہلیہ سیخ پا ہو گئی اور خاتون کو کسی اور ٹرینر کے ساتھ ورزش کرنے کا حکم دے دیا۔ دی سن کے مطابق اس خاتون نے بتایا ہے کہ میرے ٹرینر کو گفٹ کارڈ دینے کے اگلے روز ہی اس کی اہلیہ جم آ گئی اور مجھے کڑوی کسیلی سنانے کے بعد کہہ دیا کہ میں آئندہ اس کے شوہر کے ساتھ ورزش نہ کروں۔
خاتون نے ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ یہ واقعہ کئی سال پہلے کا ہے۔ میرے اس ٹرینر کا نام الیکس تھا۔ وہ 50ڈالر کا گفٹ کارڈ پر بہت خوش تھا مگر اس کی اہلیہ کو یہ بات بہت ناگوار گزری تھی۔ چونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا لہٰذا میں نے اس کی اہلیہ کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اسی ٹرینر کے ساتھ ہی ورزش کروں گی۔ اس کے چند دن بعد میں نے اس جم میں جانا چھوڑ دیا تھا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ میرے انکار کرنے پر ٹرینر کی اہلیہ شدید مشتعل ہو گئی اور ہاتھا پائی کرنے لگی تاہم جم کے سٹاف نے مداخلت کی اور اسے جم سے نکال دیا۔ اگرچہ میں نہیں سمجھتی کہ الیکس کی اہلیہ کا عدم تحفظ میرا مسئلہ تھا تاہم مجھے یہ سوچ کر افسوس ہوتا ہے کہ میری وجہ سے میرے ٹرینر کی ازدواجی زندگی مشکل میں پڑ گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -