دنیا کا پہلا ٹیکسٹ میسج نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا

دنیا کا پہلا ٹیکسٹ میسج نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا
دنیا کا پہلا ٹیکسٹ میسج نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا پہلا ٹیکسٹ میسج (ایس ایم ایس) نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایس ایم ایس برطانوی پروگرامر نیل پاپ ورتھ نے آج سے 29سال قبل 3دسمبر 1992ءکوبھیجا تھا۔ وہ اس وقت ووڈا فون میں کام کرتے تھے اور اس پہلے ایس ایم ایس میں انہوں نے اپنے ایک ساتھی ملازم کو ’میری کرسمس‘ لکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کا یہ پہلا ایس ایم ایس بطور این ایف ٹی پیرس آکشن ہاﺅس اگوٹیس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ایس ایم ایس کی بولی1لاکھ 70ہزار پاﺅنڈ ّ(تقریباً 4کروڑ روپے )تک جا سکتی ہے۔
اس وقت نیل پاپ ورتھ کی عمر 22سال تھی اور وہ ووڈا فون کے لیے ایک شارٹ میسج سروس تیار کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ ایس ایم ایس کمپیوٹر کے ذریعے اپنے ساتھی ملازم کے فون پر بھیجا تھا۔کچھ عرصہ قبل ایک برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیل کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن ایس ایم ایس اتنا مقبول ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -