ہیٹی میں اغوا ہونے والے غیر ملکی مسیحی مبلغین کو بالآخر اغواءکاروں نے رہا کردیا، ان کے بدلے کتنا تاوان مانگا گیا تھا؟
پورٹ او پرنس(مانیٹرنگ ڈیسک) جزائرغرب الہند کے ملک ہیٹی میں اغواءہونے والے امریکی و کینیڈین مسیحی مبلغین کو اغواءکاروں نے بالآخر رہا کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اغواءکاروں کا تعلق ’400ماووزو‘ (400 Mawozo)نامی گینگ سے تھا۔ انہوںنے 2ماہ قبل 17مسیحی مبلغین کو اغواءکیا تھا اور ہر مبلغ کے بدلے 10لاکھ ڈالر تاوان مانگا تھا۔
5مبلغین کو اغواءکار پہلے ہی رہا کر چکے تھے جبکہ باقی 12کو بھی انہوں نے گزشتہ روز آزاد کر دیا۔ مبلغین کی رہائی کی تفصیلات تاحال منظرعام پر نہیں آئیں اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ان کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا یا نہیں۔ امریکہ اور کینیڈا دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی تاوان ادا نہیں کیا۔
رہا ہونے والے باقی مبلغین کی کچھ تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں وہ ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہوتے ہیں۔یہ تصاویر مسیحی تنظیم کرسچین ایڈ منسٹریز کی طرف سے جاری کی گئی ہیں اورکہا گیا ہے کہ وقت آنے پر وہ واقعے کی دیگر تفصیلات بھی سامنے لائے گی، تاہم تاوان کے متعلق اس تنظیم کی طرف سے بھی تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔