وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو افغانستان بارے ایک بار پھر خبر دارکردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ دنیانےفوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کرسکتاہے،افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنیکی ضرورت ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کےغیرمعمولی اجلاس کےحوالےسےاپنےایک بیان میں شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افغانستان نازک صورتحال سےدو چار ہے ،اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے،دنیا نے فوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ وزرائےخارجہ کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے،دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے،کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنا نقطہ نظرپیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ مہاجرین کابحران پیدا ہوا تو ایران تک محدودنہیں رہے گا ،دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، ورنہ مہاجرین روزگارکیلئے یورپ کے د روازوں پربھی دستک دیں گے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی،بھوک کا مسئلہ ہے ، افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنیکی ضرورت ہے،بینکنگ سسٹم فعال نہ ہو تودنیابھرسے افغانی پیسے کیسے بھیجیں گے؟افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں،افغانستان کے اپنے وسائل کو منجمد کردیاگیاہے۔