اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک لیکن کتنے پولیس اہلکار زخمی ہوئے؟
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روات کے علاقے میں قائم نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اسلام آباد پولیس سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق بلال ثابت گینگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔تیسرے موقع کے دوران ڈاکو روات میں قائم نجی ہاوسنگ سوسائٹی گھر میں داخل ہوئے اور پولیس پر دوبارہ فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ میں ڈاکو ارشد اور واجد ہلاک ہوئے جب کہ اسلام آباد پولیس کے تین کمانڈو زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے 3 ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتار کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں عیادت کی اور زخمی اہلکاروں کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔