کراچی دھماکہ، وزیر اعظم نے بیان جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا "میری دعائیں اور ہمدردیاں کراچی کےشیر شاہ پراچہ چوک میں ہونےوالےدھماکوں کےمتاثرین کےلواحقین کےساتھ ہیں۔اپنےرکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کےوالد کی دھماکے کی زد میں آکر شہادت کےبارےمیں جان کر بطورِ خاص رنجیدہ ہوں۔ اللہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور سکت عطا فرمائیں۔"
خیال رہے کہ ہفتے کے روز شیر شاہ کے پراچہ چوک میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں سے 10 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جب کہ چھ افراد تاحال زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
My heartfelt prayers & condolences go to all the families of victims of the twin blasts at Sher Shah Paracha Chowk, Karachi. I am especially saddened to hear of the loss of our MNA Alamgir Khan’s father who also perished in the blast. May Allah give him strength to bear this loss
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021