او آئی سی  وزرائےخارجہ  کا اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

او آئی سی  وزرائےخارجہ  کا اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے ...
او آئی سی  وزرائےخارجہ  کا اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  وزرائےخارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے پارلیمنٹ کی راہداری میں ریڈ کارپیٹ بچھا دیے گئے ہیں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کو برقی قمقموں اور پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے جب کہ پارلیمنٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لیے تزین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی ممالک کی وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔