پی ایس ایل سیون، اضافی کھلاڑیوں کی سلیکشن کا معاملہ، پی سی بی نے تفصیلات جاری کردیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون میں ٹیموں کے دو اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب 7 جنوری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فرنچائزز ورچوئل سیشن میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگی۔کراچی کنگز کے پاس پہلے اضافی کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا پہلا آپشن ہوگا، جس کے بعد لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا نمبر آئے گا۔ ریورس آرڈر فارمیٹ کا استعمال کرتے ہوئے، دوسری پِک میں پشاور زلمی کا پہلا ، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پھر کراچی کنگز کی باری آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔