اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، شیخ رشید نے پولیس اہلکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا سامنا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں شہروں کی پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں، پولیس نے رات ایک بجے سے صبح تک ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اسلام آباد راولپنڈی پولیس کا جوائنٹ میکانزم بنارہے ہیں، پولیس کا حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہے جو اہلکار زخمی ہوئے ہیں انکو ایوارڑ سے نوازا جائے گا،۔او آئی سی کانفرنس کے بعد نئی پلاننگ کرینگے، او آئی سی کانفرنس چالیس سال بعد پاکستان میں ہورہی ہے۔