ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا زونل ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ ، اہم ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ثناءاللہ عباسی نے زونل ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ کیسز میں منی لانڈرنگ کا عنصر شامل ہے توبروقت منظر عام پر لایا جائے ۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی نے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ کیا ،زونل ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ساوتھ زون ، ڈائریکٹر سندھ زون اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان بھر کے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز اور سرکل سربراہان نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون عامر فاروقی نے ڈی جی ایف آئی کو بریفنگ دی ۔ ڈی جی ایف آئی نے حوالہ ہنڈی اور ڈالر سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو سراہا اور کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ۔ ڈی جی نے اجلاس کے شرکاءسے کہا کہ جاری کیسز میں منی لانڈرنگ کا عنصر شامل ہے توبروقت منظر عام پر لایا جائے ۔