ویانا میں کورونا کے بعد پہلی بار اتوار کو شاپنگ کی اجازت دے دی گئی

ویانا میں کورونا کے بعد پہلی بار اتوار کو شاپنگ کی اجازت دے دی گئی
ویانا میں کورونا کے بعد پہلی بار اتوار کو شاپنگ کی اجازت دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا (اکرم باجوہ) یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کورونا وبا کے بعد مقامی حکومت نے  پہلی بار کرسمس کی خریداری کے لیے اتوار کے روز دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔  اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی  روازنہ کی طرح  رواں رہے گا۔

چوتھے لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری مراکز اور چھوٹی دکانوں کو پہلی بار اتوار کو خصوصی طور پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ  کرسمس سے پہلے اتوار کے روز لوگ بھرپور شاپنگ کریں گے۔ ویانا کا مرکزی بازار ماریہ ہیفلر سٹراسے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور اسے مکمل طور پر پیدل چلنے والے زون میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

 وینر لینین پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی گاڑی کے بغیر سفر کرکے خریداری کرسکیں۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سڑک پر چلنے والی ٹرام اور بسوں کے درمیان وقفہ بھی کم کر دیا جائے گا۔

 ویانا چیمبر آف کامرس کا خیال ہے کہ اتوار کو تقریباً دو لاکھ  بیس ہزار  سے زائد لوگ خریداری کے لیے گھرں سے نکلیں گے۔کورونا کے ضروری حفاظتی انتظامات  کے ساتھ دکانیں شام  چھ  بجے تک کھلی رہیں گی۔