احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی

احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی
احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی
سورس: Twitter/@betterpakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضمانت ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چار سال صرف جھوٹے مقدمے بنائے اور توشہ خانہ کا مال چوری کیا، چوری پکڑی گئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔