وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا ،عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا ،عوام سے ...
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا ،عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے  میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا اور پولیس اور انتظامیہ کو پولیوورکرز کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے جہاد میں شریک ورکرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ  نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور مزید محنت کی تلقین کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام سے پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے اینٹی پولیو ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ صوبے کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر ویکسینیشن کمپین یقینی بنانا ضروری ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر بھی مسافر بچوں کی انسدادپولیو ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی بھر پو رمانیٹرنگ کی جائے۔ تمام اضلاع میں جاری ویکسنیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چینج ٹرانسپورٹیشن یقینی بنائی جائے۔ پولیو وائر س کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کے لئے بھرپور اور مؤثر پلاننگ ضروری ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہسپتالوں اور نمایاں مقامات پر انسدادپولیو ویکسینیشن کیلئے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔