انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

Dec 18, 2024 | 12:18 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہو ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد سونے کی قیمت اور ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

مزیدخبریں