جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں اہم پیشرفت، مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار

Dec 18, 2024 | 04:30 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاوس جلاو گھیراو کے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
دوران سماعت پانچ ملزمان نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں