مذاکرات کیلئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے: بیرسٹر گوہر

Dec 18, 2024 | 05:27 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت سے کسی نے کوئی وضاحت نہیں مانگی، شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔

مزیدخبریں