صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Dec 18, 2024 | 05:44 PM

پارل(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا کا 31 سال پرانا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔

منگل کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نےمیزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔جنوبی افریقہ کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے شاندار سنچری سکور کی اور 109 رنز کی اننگز کھیلی۔22 سالہ صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد برائن لارا کا 31 سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔

صائم ایوب ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل برائن لارا نے 1993 میں 23 سال اور 297 دن کی عمر میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں سنچری سکور کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔سیریز کا دوسرا ون ڈےکل کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں