رجب بٹ کو گرفتار کرانے والا مخبر کون تھا ? قریبی دوست نے بتا دیا

Dec 18, 2024 | 09:23 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی گرفتاری کے پس پردہ کہانی سامنے آگئی ہے۔ لاہور پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ چھاپے کے دوران رجب بٹ کو لائسنس کے بغیر کلاشنکوف اور غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیر کے بچے کی ملکیت پر گرفتار کیا تھا۔

رجب بٹ کے قریبی دوست اور سیاستدان ملک زمان نصیب نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کے پیچھے کسی قریبی شخص کی مخبری شامل تھی۔ ملک زمان کے مطابق، شادی کے دن تحفے میں ملے شیر کے لائسنس کے لیے درخواست دی گئی تھی، لیکن فوری طور پر لائسنس حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران بندوق بھی ضبط کر لی، جس کا لائسنس بھی زیرِ التواء تھا۔ ملک زمان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کی رہائی اعلیٰ حکام کے دباؤ کے باعث ممکن ہوئی، اور ایف آئی آر میں ہلکی دفعات شامل ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔رجب بٹ، جو پاکستان کے مشہور ترین یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، 4.7 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز اور 1.1 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں