شہاب ثاقب کے ٹکڑے یانئے امریکی ہتھیار کا تجربہ؟

شہاب ثاقب کے ٹکڑے یانئے امریکی ہتھیار کا تجربہ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کے ٹکرانے سے روس میں دہکتے شہابیوں کی بارش کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوا، زور دار دھماکوں سے دھواں پھیلا۔ خوف و ہراس پیدا ہوا لوگ چیخنے اور چلانے لگے۔ ہر طرف ہا ہا کار مچ گئی کہ قیامت آ گئی۔ البتہ روس کی طرف سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ شہاب ثاقب نہیں گرا امریکہ نے کسی نئے ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔ بتایا یہ گیا ہے کہ 10سے گیارہ ٹن وزنی شہاب ثقاب کا ٹکڑا زمین سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر ٹکڑے ٹکڑے ہوا اور اس کے بعض حصے روس کی سر زمین سے ٹکرائے ایک حصہ جھیل میں گرنے سے جھیل میں بہت بڑا شگاف پڑ گیا۔ مجموعی طور پر 10لاکھ مربع فٹ سے زیادہ علاقہ متاثر ہوا۔
یہ نظام قدرت ہے۔ ہمارے شمسی نظام کو جانچنے اور جاننے کی کوششیں اپنی جگہ جاری ہیں تاہم جب بھی کبھی ایسا حادثہ ہوتا ہے تو لوگوں کو قیامت یاد آ جاتی ہے۔ قیامت کی بشارت الہامی کتابوں میں ہے اور قرآن مجید نے بتایا اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے وضاحت کی اس کے باوجود انسان مانتا اور سمجھتا نہیں ہے۔ قدرت ایسے ایسے کئی نمونے دکھا کر عبرت دلاتی رہتی ہے لیکن انسان جلد بھول جاتا ہے یہ تو شہاب ثاقب گرنے کا واقعہ ہے اس سے پہلے اور ابھی تک امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا چین اور اب برازیل سمیت قدرتی آفات کی زد میں ہیں، ان سے انسان کو عبرت پکڑنے کی ضرورت ہے۔ ان واقعات اور حادثات کو اللہ کی نشانیاں جان کر دنیا میں امن سے رہنا اور اللہ کی اطاعت کرنا چاہئے قیامت تو اسی طرح آئیگی۔       ٭

مزید :

اداریہ -