آئندہ چند روز میں عوامی مسلم لیگ کا تحریک انصاف سے اتحاد ہوجائے گا، گفتگو
اسلام آباد(اے پی اے ) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہاہے کہ پرانا نواز شریف اصل تھا۔ ق لیگ کا پیپلز پارٹی سے اتحاد مشکل نظر آتا ہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد جرنا چایتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا نواز شریف حالات سے مرعوب ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مستقبل میں ق لیگ کا اتحاد پیپلز پارٹی سے ہوتا ہوا مشکل لگ رہا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ائندہ الیکشن پاکستانی کی زندگی اور سیاسی موت کا الیکسشن ہوگا۔ شیخ رشدنے امید ظاہر کی ہے کہ ائندہ چند روز میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہوجائے گا۔