مسلم لیگ ن کے کئی رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے کررہے ہیں، تنویر کائرہ
لاہور (شہزاد ملک ) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے تنویر اشرف کائرہ نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے بہت سے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے مسلسل رابطے کررہے ہیں لیکن ہم نواز لیگ کو فوری جواب دینے کی بجائے انکے ایم این اے اور ایم پی اے کی جگہ مضبوط ٹکٹ ہو لڈرز کو پارٹی میں شامل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انکی جیت کے زیادہ چانس ہوتے ہیں ‘ سابق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان الیکشن جیت نہیں سکتے تھے اس لئے ہم نے انکو ٹکٹ دینے سے صاف انکار کردیا تھا وہ سودے بازی کرنے کے لئے (ن) لیگ میں شامل ہو ئے ہیں‘ انکی اہلیہ عظمی بخاری کو بھی پیپلز پارٹی مخصوص نشستوں پر دو بار ایم پی اے بنا چکی ہے اور پارٹی نے تیسری بار انکو مخصوص نشست پر ایم پی اے نہیں بنانا تھا اسی لئے وہ بھی چھوڑ کر مستقبل کی سیٹ پکی کرنے کے لئے (ن) لیگ میں چلی گئیں ہیں ‘ اوکاڑہ سے نواز لیگ میں شامل ہونے والے پی پی کے ایم پی اے جاوید علاﺅ الدین کااپنے ایم این اے کے ساتھ پھڈ ا چل رہا تھا وہ عملی طور پر ہمیں تین سال پہلے ہی چھوڑ گئے تھے اس کے علاوہ (ن) لیگ میں جانے والے باقی ایم پی ایز کو بھی ہم نے انکی ناقص کارکردگی اور سینٹ کے الیکشن میں بے وفائی کی وجہ سے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا اس لئے وہ بارگینگ کے لئے نواز لیگ میں گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہلم کے دو بڑے سیاسی گور ہیں راجہ افضل اور چودھری فرخ الطاف وہ دونوں ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اس طرح سے پورے ضلع میں ہماری کامےابی ےقینی ہے منڈی بہاﺅ الدین میں بھی سارے ایم پی ایز ہمارے ہی ہیں آئیندہ بھی ہمارے ہی کامےاب ہوں گے ہم نے اندرون خانہ ہوم ورک مکمل کر لیا ہے آنے والے الیکشن میں ہماری جیت ےقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کاکام جاری ہے اور اس پر مثبت پیش رفعت بھی ہو رہی ہے جلد ہی امیدوار فائنل کر لئے جائیں گے۔
تنویر کائرہ