کراچی مختلف علاقوں مےں فائرنگ اور پر تشدد واقعات مےں 7افراد ہلاک 2زخمی ، دو گاڑیاں نذر آتش
کراچی (آن لائن) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ، سمندر سے ایک سالہ بچی کی لاش برآمد ، نامعلوم افراد نے دو گاڑیاں جلا دیں۔کورنگی کے علاقے میں زمان آباد موڑ کے قریب ایک شخص کی ہاتھ پاو¿ں بندھی لاش ملی ہے جسے جناح اسپتال منتقل کی گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو کسی ہے۔کھارادر میں پٹرول پمپ سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولین کو اغواءکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر قتل کیا گیا ہے اور اس کے بعد ان کی لاشیں بوری میں بند کرکے مذکورہ مقام پر پھینکی گئی ہیں ۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ منیر کے نام سے کرلی کی گئی ہے۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر ندی کےقریب صالح محمد گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔سرجانی ٹاو¿ن سیکٹر سیون ڈی میں دوران ڈکیتی مزا حمت پر فائرنگ سے18سالہ شعیب زندگی کی بازی ہار گیاجس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے ۔لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں موبائل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے22 سالہ تنویر زخمی ہو گیاجسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کیماڑی گیٹ نمبر ایک کے قریب سمندر سے ایک سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب جہانگیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک بس جلا دی۔شر پسند ملیر جناح سکوائر کے قریب بھی ایک گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔
ہلاک