میاں نوازشریف کا امیر حیدر ہوتی سے ٹیلیفونک رابطہ خیریت دریافت کی
لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی سے ٹیلی فونک رابطہ۔ میاں نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے جاری اعلامیہ کے مطابق اتوار کے روز میاں نوازشریف سے امیر حیدر خان ہوتی سے رابطہ کرکے ان کے قافلے پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت بھی معلوم کی۔