چیف الیکشن کمشنر کے احکامات ہوا ،الیکشن کمیشن کے دفاتر بند رہے
لاہور(الیکشن سیل) الیکشن کمیشن کےّ دفاتر نے چیف الیکشن کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہفتہ اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایات کے باوجود الیکشن کمیشن کے دفاتر بند رہے تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عوام کی سہولت اور الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ الیکشن کمیشن سے متعلق عوامی مسائل کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے مگر اتوار کو یہ بات دیکھنے میں آئی کہ الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر بند تھے۔