تاجر برادری کوئٹہ دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، شیخ ارشاد
لاہور(وقائع نگار ) آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر شیخ ارشاد محمود نے کہا ہے کہ تاجر برادری کوئٹہ مےں دہشت گر دی کے افسو سناک واقع کی پر زور مزمت کرتی ہے ۔حکو متی ناقص پالیسیوں کی بدولت انتہاپسنددہشتگردنہتے عوام کو نشانہ بناکر فرقہ وارانہ فسادات پھےلانے مےں مصروف ہےں۔ کوئٹہ سمیت پورا ملک بد امنی اور انتشار کی کیفیت میں ہے اورعوام حالت خوف میں مبتلا ہیں حکومت پر سے عوام کا اعتبار ختم ہوگیا ہے حکمراں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے لواحقےن کے ساتھ ہےں اور اس غم کی گھڑی مےں برابر کے شر ےک ہےں اور دُعا گو ہےں کہ زخمی جلد صحت ےاب ہو جائےں ۔ شیخ ارشاد محمود نے کہا کہ معصوم شہر ےوں کو تحفظ فراہم کر نا رےاست کی ذمہ داری ہے مگر بد قسمتی سے اقتدار کے نشے مےں حکومت بے ہوش پڑی ہے اور دہشت گردکھلے عام معصوم شہر ےوں کونشانہ بنا نے مےں مصر وف ہےں۔ پاکستان بھر مےں دہشت گر دی کر نے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کی جرا¿ت نہ کر ئے وفاقی وصوبائی حکومتیں پوری سنجیدگی اور گہرائی سے دہشت گردی سے ہونے والے مالی وجانی نقصانات کا احساس کریں ۔