گوادر بندر گاہ چین کے حوالے کرنے کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور چین کے درمیان گوادر پورٹ کا نظام چین کے سپرد کرنے کا معاہدہ آج (پیر) کو ہوگا معاہدے پر دستخط ایوان صدر میں ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور گوادر پورٹ خالی کردے گا ۔ چین کے ساتھ معاہدے کے بعد چین ہاربر کمپنی فوری طور پر گوادر پورٹ کا نظام سنبھال لے گی اس سے بلوچستان کے عوام کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوجائے گا گوادر پورٹ ترکی ، ایران ، بھارت بنگلہ دیش ، چین افغانستان کا حب بن جائے گا ۔ پاکستان کوٹرانزٹ پورٹ کی وجہ سے کروڑوں ڈالر سالانہ منافع ملے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دنیا کی بہت بڑی شپنگ لائن کو سکو شپنگ اور ٹرمینل آپریٹر چائنہ مرچنٹ دونوں مل کر گوادر پورٹ کو چلائینگی ۔