اندرون شہر کی تزیئین و آرائش کے لئے 26ارب کا منصوبہ تےار

اندرون شہر کی تزیئین و آرائش کے لئے 26ارب کا منصوبہ تےار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے ورلڈبینک کے تعاون سے اندرون شہر کی تزئین و آرائش کے لئے 26ارب روپے کا منصوبہ تیار کر لیا‘عالیشان پارکنگ پلازہ ،سیاحوں کےلئے ہوٹل،وال سٹی ریڈیوسٹیشن ،ٹورسٹ کلب کی تعمیر کی جائے گی جس سے دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وال سٹی کامنصوبہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔ورلڈ بنک کے تعاون سے وال سٹی میں تقریباً26ارب روپے سے شہر کے 13دروازوں‘پرانی حویلیوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی ۔ڈی جی وال سٹی کامران لاشاری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک سے پہلی قسط جلد مل جائے گی ملنے کو ہے اورامید کی جاتی ہے کہ یہ منصوبہ بھی میٹروبس کی طرح انتہائی قلیل وقت میں مکمل ہوگا جس سے وزیرخان مسجد ،ہیرامنڈی چوک ،موچی گیٹ چوک پرانے دروازے ‘وال سٹی ریڈیوسٹیشن ‘پرانی عمارتوں کی تزئین وآرائش پارکنگ پلازا ‘ٹورسٹ کےلئے عالیشان ہوٹل سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ ڈی جی وال سٹی کامران لاشاری نے مذکورہ منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کرنے کی پیشگوئی کی ہے ۔