کراچی میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کراچی میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجروں اور شیعہ علماءکونسل نے شہرقائد میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہاہے کہ ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے اپیل پر ہڑتال کا اعلان کیاگیاتھا لیکن پیر کی شام چار بجے مارکیٹیں کھل جائیں گی ۔ اُنہوں نے کہاکہ تاجروں کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل نے ہڑتال ختم کردی ۔ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ ساڑھے چار بجے سی این جی سٹیشن اور پٹرول پمپ کھول دیے جائیں گے ۔ارشاد بخاری نے کہاکہ پمپ کھولنے کا فیصلہ شیعہ علماءکونسل کے ہڑتال کے خاتمے کے اعلان پر کیا۔

مزید :

کراچی -