کراچی میں دو دھماکے ، دو افراد زخمی

کراچی میں دو دھماکے ، دو افراد زخمی
کراچی میں دو دھماکے ، دو افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔کورنگی کے علاقے پیرآباد میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس سے پہلے   شارع  فیصل پر کالا پل کے قریب  ایف ٹی سی فلائی اوور کے نیچے دھماکہ ہوا  جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس جگہ پر سانحہ کوئٹہ کیخلاف دھرنا دیا گیا تھا جبکہ پولیس لائن ، گورا قبرستان ، عائشہ بھوانی سکول  ، ایف ٹی سی اور دوسری اہم عماتیں یہاں موجود ہیں ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد  دو فٹ گہرا اور چار فٹ چوڑاگڑھا پڑگیا ۔ ۔ ابتدائی طور پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹڈ ڈیوائس کا دھماکہ ہے اور اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

۔

مزید :

قومی -