حکومت ہزارہ کمیونٹی کی دادرسی کرے:الطاف حسین
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بے حسی کا رویہ ترک کر کے مظلوم ہزارہ کمیونٹی کی دادرسی کرے۔شہداءکے لواحقین کی آہ و زاری دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں سانحہ کوئٹہ پرملک بھر میں احتجاج کے باوجود حکومتی بے حسی پر سخت افسوس کااظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ علمددار کے ذمہ داروں کو تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود گرفتارنہیں کیاگیا۔ اب سانحہ کیرانی روڈ پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے لیکن حکومتی بے حسی کاعالم یہ ہے کہ اب تک کسی حکومتی شخصیت نے متاثرین سے اظہارہمدردی کیلئے کوئٹہ کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارانہیں کی ہے۔ ان کہنا تھا کہ پاکستان کودشمنوں کی نظر لگ گئی ہے اورہم تباہی کی طرف گامزن ہیں۔