کوئٹہ میں فوج کی طلبی کا مطالبہ جزوی طور پر منظور ، ٹارگٹڈ آپریشن کی ہدایت

کوئٹہ میں فوج کی طلبی کا مطالبہ جزوی طور پر منظور ، ٹارگٹڈ آپریشن کی ہدایت
کوئٹہ میں فوج کی طلبی کا مطالبہ جزوی طور پر منظور ، ٹارگٹڈ آپریشن کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی طرف سے کوئٹہ کی صورتحال کا نوٹس لینے کے بعد صدر اور وزیراعظم نے بھی کواس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے جس کے تحت ہزارہ کمیونٹی کا فوج کی طلبی مطالبہ جزوی طور پر مان لیا گیا اور اور شہدا ءکی تدفین کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ حکومت نے دھرنا ختم کرانے ، شہداءکی تدفین اور تحفظ فراہم کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں جن کے تحت وزیراعظم نے پانچ رکنی پارلیمانی  وفد کوئٹہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم اور صدر نے بلوچستان کے گورنر سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی  کیا ہے اور گورنر کو ہدایت کی ہے کہ جہاں ضرورت محسوس کریں وہاں فوج طلب کرکے ٹارگٹد ااپریشن کیا جائے تاکہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کےے ساتھ ساتھ شہریوں کو تھفظ بھی فراہم کیا جاسکے۔