گٹر میں پٹاخے پھوڑنے والے بچے کو شرارت بہت مہنگی پڑی،آپ بھی احتیاط کریں

گٹر میں پٹاخے پھوڑنے والے بچے کو شرارت بہت مہنگی پڑی،آپ بھی احتیاط کریں
گٹر میں پٹاخے پھوڑنے والے بچے کو شرارت بہت مہنگی پڑی،آپ بھی احتیاط کریں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے بچوں کو شرارتیں کرتے اکثر دیکھا ہوگا لیکن کچھ بچوں نے ایک ایسی خطر ناک شرارت کی کہ جس میں جان بھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو پر اس شرارت کو فلما لیا گیا جس میں کچھ بچے ایک سڑک پر چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن ان میں سے ایک بچہ گٹر میں ایک پٹاخہ ڈال دیتا ہے۔ اپنی طرف سے وہ ایک عام سی شرارت کررہا ہے لیکن حقیقت میں یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

جسے اللہ رکھے ، تیسری منزل سے گر کر بچہ چلتابنا

گٹر میں موجو د مختلف طرح کی گیسوں کو جب پٹاخے کا شعلہ لگتا ہے تو وہ فوراً جل پڑتی ہیں اور نتیجہ ایک خوفناک دھماکے کی صورت میں نکلتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے ایک جگہ سوراخ بھی ہوگیا ہے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہے۔ آئندہ آپ کسی کو یہ کرتے دیکھیں تو فوراًاسے منع کریں کہ اس طرح بچوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...