موت کے بعد شوہر کی جانب سے پھول موصول
نیو یارک (نیوز ڈیسک) ویلنٹائن ڈے پر تحائف کا تبادلہ ایک عام بات ہے لیکن امریکی خاتون شیلی کو اس تہوار پر جب پھولوں کا تحفہ ملا تو یہ ایک بڑی خبر بن گئی، کیونکہ تحفہ بھیجنے والے کا گزشتہ سال انتقال ہو چکا ہے۔ کیسیبر شہر سے تعلق رکھنے والی52سالہ خاتون شیلی گولے کہتی ہیں کہ ان کے خاوند جم کا انتقال گزشتہ سال جون میں ہو گیا تھا وہ دماغ کی رسولی کا شکار تھے۔ اس سال ویلنٹائن ڈے پر انہیں خوبصورت اور تازہ پھولوں کا تحفہ ملا اور ساتھ ایک تحریر بھی تھی، جس میں درج تھا ”پیاری شیلی، ہیپی ویلنٹائن ڈے، سدا خوش رہو، تمہارا جم“۔
مزید پڑھیں:چھٹیوں کے موسم میں والدین کے طعنوں سے بچنے کی خواہشمند لڑکیوں کے لیےچینی کمپنی نے شرمناک سہولت متعارف کر وادی
شیلی نے ٹی وی چینلKCWY کو بتایا کہ انہیں شک گزرا کہ ان کے بچوں نے انہیں خوش کرنے کے لئے ایسا کیا ہے کہ مگر جب انہوں نے پھول بھیجنے والی کمپنی سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جم نے کمپنی کو ہدایت کی تھی کہ ان کی بیوی کو ہر سال ویلنٹائن ڈے پر تازہ پھول بھیجے جائیں اور انہوں نے اس کے لئے ادائیگی بھی کر دی تھی۔
شیلی کہتی ہیں کہ یہ سُن کر ان کی آنکھیں بھر آئیں اور انہیں لگا کہ جم دنیا سے جانے کے بعد بھی انہیں پھول موصول کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔