عالمی برادری بھی لیبیا میں دولتِ اسلامیہ کو نشانہ بنائے،مصری صدر

عالمی برادری بھی لیبیا میں دولتِ اسلامیہ کو نشانہ بنائے،مصری صدر

  



 قاہرہ( کے پی آئی)لیبیا میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد مصر نے عالمی برادری سے بھی لیبیا میں اس تنظیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ے۔مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔دولتِ اسلامیہ نے لیبیا میں کئی حملے کیے ہیں جہاں کوئی بھی موثر حکومت نہیں ہے مگر لیبیا میں کئی مسلح گروہوں کی موجودگی میں یہ بات واضح نہیں ہے کہ دولتِ اسلامیہ کتنی طاقتور ہے۔مصر کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حالات جوں کے توں رہنے دیے گئے تو خطرے میں اضافہ ہوگا اور اس لیے لیبیا میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی ضرورت ہے۔ وزارتِ خارجہ نے عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کرنے والے عالمی اتحاد سے مصر کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔مصر میں مغوی عیسائیوں کی بازیابی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر