یورب اور امریکا میں مسلمانوں کو آزادی حاصل نہیں، آیت االلہ خامنہ ای

یورب اور امریکا میں مسلمانوں کو آزادی حاصل نہیں، آیت االلہ خامنہ ای

  



 تہران (اے پی پی) ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ یورپ اور امریکا میں مسلمانوں کو آزادی حاصل نہیں ۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں اقلیتوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام سے یہ سیکھا ہے کہ دیگر ادیان کے پیروکاروں کے ساتھ انصاف برتیں اور یہ اسلام کا ہمارے لئے ایک حکم ہے مگرا س وقت دنیا میں جس بات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے وہ یہ ہے کہ حق و انصاف کی دعویدار طاقتیں اورحکومتیں ہمارے ساتھ کوئی انصاف نہیں کرتیں اور ان کی پالیسیاں، پابندیوں کا دائرہ تنگ کرنے اور ظلم وستم روا رکھنے کے سوا اورکچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ اورامریکا میں مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈ کیا جارہا ہے اورمغرب کے بیشتر ممالک اور امریکا میں مسلمانوں کو آزادی اور حفظ حاصل نہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...