یہودی جرمنی ہی میں رہیں، تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرینگے انجیلا مرکل

یہودی جرمنی ہی میں رہیں، تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرینگے انجیلا مرکل

  



 برلن(آئی این پی) جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے ملک میں بسنے والے یہودیوں سے کہا ہے کہ وہ جرمنی سے ہجرت نہ کریں، یہودی آبادی کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔جرمن میڈیا کے مطابق انجیلا مرکل نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ جرمنی میں یہودی برادری آباد ہے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر ڈنمارک میں ایک یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے خونریز حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یورپ میں آباد یہودیوں سے کہا تھا کہ وہ ہجرت کر کے اسرائیل آ جائیں۔ جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک علیحدہ پیغام میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ جرمنی اپنے ہاں یہودی آبادی کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...