اسرائیل کا یہودیوں کیلئے5230 رہائشی یونٹس بنانے کا اعلان

اسرائیل کا یہودیوں کیلئے5230 رہائشی یونٹس بنانے کا اعلان

  



 مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) القدس کی مقامی پلاننگ اور تعمیراتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے میں یہودیوں کیلئے 5230 وسیع البنیاد رہائشی یونٹس بنانے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ متذکرہ منصوبے کی گزشتہ ہفتے منظوری دی جا چکی ہے۔دی مارکر کے مطابق منصوبے کے تحت جنوبی القدس سے یہودی آبادکاروں کا انخلاء عمل میں آئیگا جس کے عوض انہیں نئے رہائشی مکانات فراہم کئے جائینگے۔ نیز علاقے میں متعدد رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائینگے جن میں ہر اپارٹمنٹ 11منزلوں پر مشتمل ہو گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...