پابندیاں مشرقی یوکرین تنازعے کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوں گی،روسی وزیر خارجہ
ماسکو (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے مزید پابندیاں مشرقی یوکرین کے تنازعے کے حل کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوں گی۔ قبل ازیں یورپی یونین نے مزید انیس روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا، جن میں روس کے نائب وزیردفاع بھی شامل ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک یوکرائن میں عدم استحکام پیدا کرنے اور باغیوں کی مدد پر ماسکو حکومت پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم کریملن ایسے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔