لیبیا ئی طیاروں کی مراکشی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی

لیبیا ئی طیاروں کی مراکشی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط ( آن لائن)لیبیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مراکش نے حفظ ما تقدم کے طور پر لیبیا کے لئے اپنی پروازیں وقتی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیز ایک دوسری پیش رفت میں مراکش نے لیبیا کے جہازوں کو بھی اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا ہے اور اس فیصلے پر عمل پیر کے روز ہو رہا ہے۔یاد رہے مراکش ان معدوے چند ملکوں میں شامل تھا کہ جو سنہ 2012ء4 سے لیبیا میں انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق خبردار کرتا چلا آ رہا ہے۔گذشتہ موسم گرما میں مراکشی میڈیا یہ خبریں تواتر سے شائع ہوتی رہی ہیں کہ رباط نے ملک کے مغربی شہروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کر دئے تھے کہ جب لیبیا کے سول جہازوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات آنا شروع ہوئیں۔سنہ 2014ء4 میں مراکش کو خوف لاحق تھا کہ لیبیا کے سول جہازوں کو ملک میں نائن الیون طرز کے واقعات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مراکش کی وزرات داخلہ اور مواصلات کے مطابق دونوں فیصلوں کی وجہ لیبی جہازوں کا سلامتی سے متعلق بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترنا ہے۔ یہ معیار شہری ہوابازی کے بین الاقوامی اداروں نے جہازوں کی سلامتی سے متعلق مقرر کر رکھے ہیں۔
مراکش نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں پھنسے مراکشی شہریوں کو ہمسایہ ملکوں کے توسط سے ملک واپس لانے کے انتظامات کرنے کو تیار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -