بان کی مون کی لیبیا میں قبطی عیسائیوں کے سر قلم کیے جانے کے واقعے کی مذمت

بان کی مون کی لیبیا میں قبطی عیسائیوں کے سر قلم کیے جانے کے واقعے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لیبیا میں قبطی عیسائیوں کے سر قلم کیے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذہبی وابستگی کی بنا پر انسانوں کا قتلِ عام انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مصری باشندوں کے سر قلم کرنے کا الزام دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ ایک گروہ پر عائد کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز سلامتی کونسل نے بھی شدت پسندوں کے ہاتھوں قبطی عیسائیوں کے سر قلم کیے جانے کے واقعے کو بزدلانہ اور ظالمانہ قرار دیا تھا۔ دریں اثناء فرانس اور مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے خلاف نئے اقدامات اٹھائے۔ لیبیا میں فعال ان شدت پسندوں کی طرف سے اکیس مصری مسیحیوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد فرانسیسی صدر اولاندے نے اپنے مصری ہم منصب السیسی سے ٹیلی فون پر اس واقعے کی سخت مذمت بھی کی۔ پیرس سے جاری کردہ ایک حکومتی بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لیبیا میں شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی تبادلہء خیال کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -