شمالی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ٗ سونامی وارننگ جاری کردی گئی
ٹوکیو(این این آئی)شمالی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے کئے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔جاپان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رات گئے شمالی جاپان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ٗ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد ٹوکیو میں قائم جاپان میٹارولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے سونامی کی وارننگ جاری کردی ۔