صومالیہ ، الشباب کے حملے میں حکومتی عہدیداروں سمیت چار افراد ہلاک

صومالیہ ، الشباب کے حملے میں حکومتی عہدیداروں سمیت چار افراد ہلاک

  



 مو غا دیشو(آن لائن ) صومالیہ میں سرگرم مسلم شدت پسند تنظیم الشباب نے دارالحکومت موغادیشو کے مرکزی علاقے میں حملہ کر کے تین حکومتی عہدیداروں اور ان کے ایک ڈرائیور کو قتل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ میگریشن کے محکمے سے تعلق رکھنے والے یہ اہلکار دفتر سے ان کے گھروں تک لے جائے جا رہے تھے کہ الشباب سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ عسکری تنظیم الشباب کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اتوار کے روز بھی اسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے موغادیشو میں دو حکومتی عہدیداروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر