شاہ سلمان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات‘ ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

شاہ سلمان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات‘ ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض( کے پی آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دورے پر آئے ہوئے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے الریاض میں ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز شیخ محمد بن زاید سعودی عرب کے دورے پر دارالحکومت الریاض پہنچے ۔شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ان کی آمد سے ایک روز قبل امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح نے الریاض کا مختصر دورہ کیا تھا اور شاہ سلمان سے بات چیت کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -