ڈینش یہودیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش مسترد کردی

ڈینش یہودیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش مسترد کردی

  



 کوپن ہیگن(این این آئی) ڈنمارک میں مقیم یہودیوں نے اپنی عبادت گاہ پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوکی جانب سے کی جانے والی پیشکش مسترد کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ڈنمارک میں یہودی عبادگاہوں پر حملے کے بعد وہاں مقیم افراد کو اسرائیل منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی ڈنمارک میں یہودی کمیونٹی کے ترجمان جیپی جوہل نے کہاکہ وہ نیتن یاہو کی تشویش پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں تاہم وہ ڈینش شہری ہیں اور یہ دہشت گردی نہیں تھی کہ اس کے باعث ہم اسرائیل چلے جائیں ترجمان نے کہاکہ ڈینش یہودیوں کی بہتری کیلئے اسرائیلی وزیراعظم کی تشویش کو سمجھ سکتے ہیں اور وہ اس تشویش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ڈنمارک میں ہی رہیں گے تاہم اسرائیل گئے تو اس کی وجہ کچھ اور ہوگی۔کوپن ہیگن میں یہودی عبادت گاہ میں حملے کے دوران ایک یہودی کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یورپ میں رہائش پذیر یہودیوں کو اسرائیل آنے پر زور دیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا یورپ کے یہودیوں کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا تھا کہ اسرائیل ان کا گھر ہے اور اسرائیل ایک بہت بڑی ہجرت کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہے اور اس کا اعلان بھی کرتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...