نیوزی لینڈ کی دوسری کامیابی ،سکاٹ لینڈ کو 3وکٹو ں سے شکست

نیوزی لینڈ کی دوسری کامیابی ،سکاٹ لینڈ کو 3وکٹو ں سے شکست

  



 ڈونیڈن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ یہ کیویز ٹیم کی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور وہ اپنے پول اے میں مسلسل دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا چھٹا میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، سکاٹش ٹیم کیویز باؤلرزکے سامنے بالکل بے بس نظرآئی اور اس کے پہلے 4 کھلاڑی 12 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ، کالم میکلوڈ کوئی رن بنائے بغیر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، حامش گارڈنر دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے ان کوبھی صفرپر ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا، اوپنر کائل کٹزر ایک رن بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایلیٹ کی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سکاٹش کپتان پریسٹن مومسن بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور کوئی رن بنائے بغیر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، میکن 56، برینگٹن 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کروز سکاٹ لینڈ کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے کورے اینڈرسن کی گیند پر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، روب ٹیلر4 رنز بنا کر ڈینیئل ویٹوری کی گیند پر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ماجد حق اور این وارڈلو دونوں یکے بعد دیگرے کوئی رن بنائے بغیر ڈینیئل ویٹوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سکاٹش ٹیم 36.2 اوورز میں 142رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے کیویزکومیچ میں کامیابی کیلئے 143رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینیئل ویٹوری اور اینڈرسن نے 3 ، 3 جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔143 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل اورکپتان برینڈن میکولم نے اننگزکا آغازکیا، مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر وارڈلو کی گیند پر کروز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان برینڈن میکولم بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور15 رنز بناکر وارڈلو کی گیند پر کروز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، روز ٹیلر تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صرف 9 رنز بنا کر ماجد حق کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن 38 رنز بنا کر ڈیوے کی گیند پر کروز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گرانٹ ایلیٹ 29 رنز بنا کر وارڈلو کی گیند پر کروز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کورے اینڈرسن کیویز ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بنا کر ڈیوے کی گیند پر وارڈلو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، لیوک رونکی 12 رنز بنا کر ڈیوے کی گیند پر گارڈنرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ڈینیئل ویٹوری 8 اور ایڈم ملن ایک رن کے ساتھ رہے اور یوں کیویز ٹیم نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کوتین وکٹوں سے شکست دے کر اپنے پول اے میں مسلسل دومیچوں میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے وارڈلو اور ڈیوے نے تین تین جبکہ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ کوعمدہ باؤلنگ کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...